سبی وگردونواح میں سوسالہ سردی کاریکارڈ ٹوٹ گیا۔
سبی وگردونواح میں سوسالہ سردی کاریکارڈ ٹوٹ گیا۔ دن اور رات موسم کی شدت برقرار سرد موسم میں خشک میوہ جات انڈے مونگ پھیلی کی مانگ میں اضافہ قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ گیس کے بھاری بھرکم بل اور گیس پریشر کی کمی سےصارفین کو مشکلات کا سا منا ۔ تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں سردی کا سوسالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا سبی وگردونواح میں موسم سرد اپنا جوش دیکھانے میں سرگرم نظر آتا ہے۔ سردی کی شدت دن اور رات میں برابر محسوس ہوتی ہے۔ سرد موسم کی وجہ سے شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا جبکہ موسم کی شدید برقرار ہونے کی وجہ سے انڈے سوپ خشک میوہ جات مونگ پھیلی کی مانگ میں اضافہ ہوا تاہم ان کی قیمتوں میں اضافہ سے فروخت میں کمی نظر آئی ۔