سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم
کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہو رہی ہیں اور یکم جنوری 2020ء سے صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز بدھ یکم جنوری سے ہی کھولے جائیں گے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز قابل غور نہیں کہ اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔اس سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں درجہ حرارت گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ سرد ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کے والدین کی جانب سے مطالبہ سامنے ا?یا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا جائے اور اسکول و دیگر تعلیمی ادارے یکم کے بجائے6 جنوری سے کھولے جائیں تاکہ صبح سویرے اسکول جانے والے بچے موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔