ملک میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق، 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 58 مریض دم توڑ گئے جس میں سے 31 مریض وینٹی لیٹر پر تھے اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 10ہزار105 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مزید 2 ہزار475 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 79ہزار715 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 537 ہے۔ کورونا کی تشخیص کے لئے 39ہزار695 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4ہزار960 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 35ہزار 73 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیس کی تعداد 2لاکھ 14ہزار425 ،پنجاب میں 1لاکھ 37ہزار949 جب کہ بلوچستان میں کیس کی کل تعداد 18ہزار148،خیبرپختونخوا میں 58ہزار379جب کہ آزاد کشمیر میں 8ہزار256 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4ہزار856 اوراسلام آباد میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 37ہزار702 تک پہنچ گئی ہے