باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ نے باکسر عامر خان کو فائٹ کا چیلنج دیدیا
پاکستانی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔56 سالہ اولمپک میڈلسٹ حسین شاہ نے 34 سالہ عامر خان کو فائٹ کا چیلنج کردیا اور کہا ہے کہ ہماری فائٹ ورلڈ باکسنگ لیجنڈز مائیک ٹائسن اور جوئے لوئیس کی فینٹسی فائٹ کی طرح ہوگی۔حسین شاہ نے ہار جیت کا فیصلہ صرف ناک آوٹ پر ہونے کی شرط بھی رکھ دی ۔حسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ میں انشاء اللہ عامر خان کو ناک آوٹ کرونگا،مجھے باکسنگ چھوڑے لمبا عرصہ ہوگیا لیکن عامر خان اب بھی کھیل رہا،میں صرف 2 مہینے کے نوٹس پر عامر خان سے پاکستان میں کسی بھی جگہ فایٹ کے کئے تیار ہوں۔حسین شاہ پاکستان کی تاریخ کے واحد اولمپک میڈلسٹ باکسر ہیں ،حسین شاہ نے 1988 سیول اولمپکس میں پاکستان کے لئے میڈل جیتا تھا ،برطانوی باکسر عامر خان بھی اولمپک میڈلسٹ اور 2 بار کے عالمی چیمپئن ہیں۔