کورونا وائرس:دنیا بھرمیں ہلاکتیں18 سے بھی زیادہ ہو گئیں۔
مہلک عالمی کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1812108ہو گئیں ،مصدقہ کیسز8کروڑ30لاکھ 63ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں350778،کیسز2کروڑ2لاکھ16ہزارہوگئے بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستور دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں148774،کیسز1کروڑ2لاکھ67ہزار سے بڑھ گئے ،روس میں 56426افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد31لاکھ31ہزارسے تجاوز کر گئے ۔برازیل میںاموات 193940ہو گئیں،کیسز76لاکھ19ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں64381ہو گئیں اورکیسز26لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں72548ہو گئیں ،متاثرین کی تعداد24لاکھ32ہزارہو گئی۔ترکی اموات میں20642ہوگئیں،کیسز21لاکھ94ہزار ہو گئے ۔اٹلی میںہلاکتیں73604ہو گئیں اورکیسز20لاکھ83ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 88 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 23 لاکھ 83 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔