بغیر اجازت سڑک کی کھدائی پر پابندی عائد
کمشنر لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں آئندہ بغیر اجازت شہر کی کسی بھی سڑک کی کھدائی یا گڑھا بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا باقاعدہ سرکولر جاری کردیا گیا ہے۔ سرکولر کے مطابق اگر کسی کام کے سلسلے میں کسی بھی سڑک کی کھدائی مقصود ہو تو سڑک کھودنے والے کو پہلے اجازت حاصل کرنا ہوگا اور روڈ کٹ فیس کی ادائیگی کے بعد اسے سڑک کھودنے کی اجازت دی جائے گی۔ سرکولر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مد میں موصول ہونے والی رقم کو فوری طور پر سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے۔