سال نو کے جشن سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب کا باقاعدہ مراسلہ جاری

محکمہ داخلہ پنجاب نے سال نو کا جشن منانے کے سلسلے میں شہر بھر کی سڑکوں پر ہلڑ بازی، بغیر سلنسر موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے، کم عمر ڈرائیوروں کو روکنے اور شراب کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے جمعرات کی صبح باقاعدہ ایک مراسلہ جاری کیا تھا۔ جس میں لاہور پولیس کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ سال نو کے جشن کے دوران اینٹی سوشل عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور شراب کے نشے میں دھت ہلڑ بازی کرنے، خواتین کو پریشان کرنے اور سڑکوں پر شور شرابا کرنے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔