حکمران خودچاہتے ہیں میاں نوازشریف واپس نہ آئیں۔طلال چوہدری
سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماطلال چوہدری نے کہاہے کہ حکمران خودچاہتے ہیں میاں نوازشریف واپس نہ آئیں لیکن وہ ڈاکٹرزکی اجازت سے جب چاہے آسکتے ہیں۔ اُنہیںلندن سے ڈی پورٹ کرانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ پاسپورٹ کی مدت ختم بھی ہوجائے تواُن کاقیام غیرقانونی نہیں تصورنہیں ہوسکتااُن کے پاس ویزاہے وہ چاہیں تو5سال بھی رہ سکتے ہیں۔ پاسپورٹ کی مدت میں توسیع کریں یانہ کریں اُنہیں کوئی قانونی مسئلہ نہیں۔ طے ہوچکاہے کہ عمران خان اقتدارمیں نہیں رہیں گے۔ ''صباح نیوز'' سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ حکومت اکثریت سے نہیں اقلیت اوربیساکھیوں سے چل رہی ہے آج بیساکھی ہٹادی جائے توکل حکومت کاخاتمہ ہوسکتا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی استحکام اورانصاف نہیں صرف سیاسی انتقام چل رہاہے۔ خواجہ آصف کی گرفتاری کی وجوہات کو جمہوریت اورقانون سے مذاق قراردیتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی100فیصد میاں نواز شریف کے ساتھ اوراُن کے بیانیہ پرمتفق ہیں حکومتی خواہش کے مطابق کوئی ایک رکن کے ضمیرکوخریدانہیں جاسکتا۔ نیب عیب کے بغیربھی اپوزیشن کے مزیدارکان کوگرفتارکرلیں پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے اجلاس میں میاں نوازشریف کی واپسی اورلانگ مارچ کی قیادت کاکوئی مطالبہ نہیں ہواتاہم ان کے کارکنوں کی رائے ہوسکتی ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے واضح کردیاہے کہ تمام فیصلے پی ڈی ایم کی مشاورت سے کئے جائیں گے۔اس قسم کی غلط اطلاعات حکومتی ترجمان اور''ماسی مصیبتے دے سکتی ہے۔