انڈونیشیا میں 7.3 شدت کا طاقتور زلزلہ

جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو کے ساحل پر 7.3 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ سے آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے بیان کے مطابق جمعرات کو علی الصبح انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو کے ساحل پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔تاہم کسی قسم کی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:25 بجےے قریب آیا اور یہ 166 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔