ایرانی صدر اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آئندہ سال کے آغاز میں روس کا دورہ کریں گے جو 2017 کے بعد کسی ایرانی صدر کا پہلا دورہ ہو گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ویلادیمیر پوٹن نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے جسے ایرانی ہم منصب نے قبول کرلیا ہے۔اس حوالے سے ایرانی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صدر ابراہیم رئیسی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت کے بعد دورہ روس کی تیاری کر رہے ہیں جو آئندہ ماہ متوقع ہے جبکہ 4 سال بعد کسی ایرانی صدر کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔