سال نو پر امن عامہ کی فضاء یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات جاری
سال نو پر امن عامہ کی فضاء یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی انسپکٹر جنرل پولیس کو ضروری ہدایات جاری ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی کرنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلا ف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے اورایسے افراد کو جیلوں میں ڈالا جائے۔ پولیس ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی کے واقعات روکنے کیلئے پیشگی موثر اقدامات اٹھائے۔ آر پی اوز،سی پی اوزاورڈی پی اوزاس ضمن میں جامع حکمت عملی وضع کریں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔