منی بجٹ: 100 روپے کا بیلنس چارج کروانے پر صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں 100 روپے کا بیلنس چارج کرنے والے صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا۔ منی بجٹ کی تجویز کے مطابق اب صارفین کے 100 روپے کے بیلنس میں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے کی کٹوتی ہوگی جو اس سے قبل 9 روپے 10 پیسے ہوتی تھی۔سیلز ٹیکس کی مد میں صارفین 100 روپے کے بیلنس پر بدستور 14 روپے 80 پیسے ادا کریں گے۔منی بجٹ کے بعد ٹیلی کام صارفین سے 100 روپے کے بیلنس پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 27 روپے 20 پیسے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔