700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے کے ٹکسز لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود حکومت نے دباؤ نظرانداز کرتے ہوئے صرف 343 ارب روپے کی سیلز ٹیکس میں چھوٹ کم کیں۔اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ فارما سیکٹر کا 700 ارب میں سے 530 ارب روپے کا کاروبارغیر دستاویزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹکس سمیت دیگر شعبوں میں ٹیکسز کی چھوٹ کا غلط استعمال کیا گیا، اس سیکٹر کا ریونیو میں حصہ بہت ہی کم تھا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فارما سیکٹر میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منی بل کے حوالے سے تکنیکی نکات بہت زیادہ ہیں اور اس حوالے سے میڈیا میں جو خبریں چلیں ان میں حقیقت نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری تھا کہ تکنیکی نکات پر میڈیا کو آگاہ کیا جاتا۔