مریم نواز، صفدر اور شہباز شریف کو ہیلتھ کارڈ بھجوا رہے ہیں،اب کسی کو علاج کیلئے لندن نہیں جانا پڑے گا: شہباز گل

لاہور : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا مریم نواز، صفدر اور شہباز شریف کو ہیلتھ کارڈ بھجوا رہے ہیں۔جمعہ کے روز گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب کسی کو علاج کیلئے لندن نہیں جانا پڑے گا، بولے کہ حمزہ شہباز اور جن کے نام ٹی ٹیز آئیں ان کو بھی ہیلتھ کارڈ بھجوائیں گے۔شہباز گل نے کہا کہ کل ایک بی بی 4 لاکھ کی شال پہن کر غربت پر احتجاج کر رہی تھی، واویلا اچھا نہیں لگتا۔ یہ شال پہلے مریم بی بی نے پہنی پھر انہیں دے دی۔معاون خصوصی نے کہا بچوں کی ٹافیوں کا وزن کم کر کے اربوں کمانے والا ہمیں بھاشن دے رہا ہے۔ زکوٹا جن نے بچوں کی ٹافیاں چھوٹی کر کے ایک ارب کا منافع کمایا۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب کے لئے اتنا زیادہ سوچتا ہے کہ کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا، ہر چیز کی قیمت کا تعلق ڈیمانڈ اینڈ سپلائی سے ہوتا ہے۔ دنیا میں چیزیں مہنگی ہوئی ہیں، ہمارے اختیار میں موجود چیزوں کو مہنگا نہیں کیا گیا۔