پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی شدید دھند کاراج

پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی دھند کاراج برقرار ہے،شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا، موٹروے ایم ون مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے صوابی تک بند کردیا گیا۔ ایم ٹو کو ٹھوکرنیازبیگ سے ہرن مینارتک بند کردیا گیا، ایم تھری اور ایم فائیو کو بھی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔