اسلام آباد میں آج انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج انتخابات کرانے کے لیے انتظامات مکمل نہیں ہیں۔ یہ بات الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق صبح اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد کرانے کے لیے لاجسٹک سپورٹ ہے اور نہ ہی عملہ موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کیلئے 10 سے 15 دن درکار ہیں، الیکشن کمیشن کی طر ف سے اس ضمن میں کل انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔