امپورٹڈ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔ اسد عمر

تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے ۔اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کروانے کا واضح حکم دیا ہے پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز موجود ، تحریک انصاف اسلام آباد کی ٹیمیں بھی موجود لیکن الیکشن کمیشن کا عملہ غائب رہا۔ اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکوت عوام سے خوف زدہ ہے ، امپورٹڈ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے ۔