حکومتی ناقص پالیسی، پولٹری انڈسٹری بھی بحران کا شکار

حکومتی ناقص پالیسی کے باعث پولٹری انڈسٹری کے لیے فیڈ تیار کرنے والی فیکٹری بند ہوگئی جس کے سبب فیکٹری انتظامیہ نے تمام ملازمین کو نوٹس جاری کردیا۔ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’تمام ملازمین اپنی نئی ملازمت کا بندوبست کرلیں، 31 جنوری کے بعد فیکٹری کے ملازمین فارغ تصور ہوں گے۔ انتظامیہ نے کہا کہ ’بجلی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا، خام مال کی عدم دستیابی ہے، درآمدات پر پابندی، بلند شرح سود کے باعث انڈسٹری چلانا ممکن نہیں ہے۔‘ فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اس وقت پولٹری انڈسٹری کو 45 روپے فی یونٹ مہنگی بجلی دی جارہی ہے۔’