کراچی ٹارگٹ کلنگ، تازہ واقعات میں بلوچستان اسمبلی کے رکن کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیورسمیت مزید پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
آج صبح ملیرہالٹ پر نامعلوم افراد نے ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کارمیں سوارپینتس سالہ ڈاکٹر اشفاق شدید زخمی ہوگیا، اسے ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑگیا۔ادھر لیاری ایکپریس وے پر کوئٹہ ہوٹل کے نزدیک چھریوں کے وارکرکے پینتیس سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔دوسری جانب رات گئے گزری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بلوچستان اسمبلی کے رکن سردارزادہ بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سواربختیار ڈومکی کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیورجاں بحق ہوگئے۔