لاہورہائیکورٹ نے ہسپتالوں اورعدالتوں کو بجلی کی بندش سے مستثنی قرار دینے کی درخواست پر پیپکو اور لیسکو سے دس روز میں جواب طلب کرلیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہسپتالوں اور عدالتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دینے سے متعلق کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ہسپتالوں اور عدالتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے انسانی زندگیوں کا ضیاع اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے لہذا عدالتوں اور ہسپتالوں کو بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے پیپکو اور لیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔