ہالی وڈ کی کامیڈی فلم دی انکریڈ یبل برٹ ونڈرسٹون کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،فلم پندرہ مارچ کو ریلیز کی جائے گی.
جادو اور مزاح سے بھرپورہالی وڈ فلم "دی انکریڈ یبل برٹ ونڈرسٹون" کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے،فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے ہالی وڈ سٹار جان ڈالے نے، فلم کی کہانی دو جادو گروں کی دوستی کے گرد گھومتی ہے جن میں اچانک کچھ غلط فہمیا ں پیدا ہوجا تی ہیں، دونوں کام ایک ساتھ کرتے ہیں لیکن دلوں میں ایک دوسرے کے لئے نفرت ہوتی ہے،دی انکریڈیبل برٹ ونڈر سٹون کا جادو شائقین کے دلوں پر چلتا ہے یا نہیں یہ تو پندرہ مارچ کو پتا چلے گا