وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم کردہ چار رکنی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کی ورکنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم چار رکنی کمیٹی میں عرفان صدیقی، سابق سفیر رستم شاہ مہمند، میجر ریٹائرڈ عامر اور رحیم اللہ یوسف زئی شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی اجلاس میں موجود تھے،،، اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کی ورکنگ سے متعلق امور پر غور کیا گیا،،، اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کا سکوپ اور مینڈیٹ بھی طے کیا گیا،،، وزیراعظم نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کرنیوالی مذاکرتی کمیٹی کی خود رہنمائی کا اعلان کیا تھا۔