وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے امن وامان کی ذمہ داری آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو سونپی ہے اور دونوں اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں،حالات میں خرابی کی وجہ سیاسی مداخلت بھی ہے
کراچی میں شاہراہ میراں ہائی وے کے فیز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کسی بھی علاقے میں جرم کی ذمہ داری ایس ایچ او کے ساتھ ایس ایس پی پر بھی عائد ہوتی ہے،،،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حالات کی خرابی کی وجہ سیاسی مداخلت بھی ہے،،،لیکن ہم نے ساڑھے چار ماہ میں کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی ،،جبکہ آئی جی سندھ اپنی ذمہ داری باخوبی انجام دے رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سرکیولر ریلوے کے شروع ہونے سے لاکھوں شہریوں کو فائدہ حاصل ہوگا،،، جاپانی حکومت اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے، اگر جاپانی صنعتکار پورٹ قاسم پر صنعتیں لگانا چاہتے ہیں تو ان کو زمین فراہم کریں گے،،، جاپانی وزیر تاکاشی کارٹے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت ترقیاتی کاموں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گی