اوگرانےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے ستائیس پیسے تک کی کمی کے حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو بجھوا دی۔ سمری پر حتمی فیصلہ آج ہو گا۔
اوگرا نے جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی ہے جسکے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین روپے چار پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ستائیس پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے پچاس پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اٹھائیس پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں چار روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔