ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم دی برونز کا نیا ٹریلر جاری
قہقہوں سے بھرپوراس فلم کی ہدایتکاری برائن بکلے نے دی ہے، جس کی کہانی ایک امریکی جمناسٹر ہوپ اینابیلکے گرد گھومتی ہے، اینابیل اولمپک گیمز میں برانز میڈل جیتنے کے بعد شہر کی معروف شخصیت بن جاتی ہے، لیکن گولڈ میڈل نہ جیتنے کا غم اسے اندر ہی اندر کھائے جاتا ہے،اپنے غم کو مٹانے کیلئے اینابیل اپنے شہر کی نئی جمناسٹر کو تربیت دیتی ہے، تاکہ وہ گولڈ میڈل جیتنے کا اپنا دیر ینہ خواب پورا کرسکے، کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم دی برونز رواں برس اٹھارہ مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔