قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی قیادت سونپ دی گئی
رائل پام کنٹری کلب میں لاہور قلندرز مینیجمنٹ نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مینجرز اور سینئیر کھلاڑیوں کی مشاورت سے اظہر علی کو لاہور قلندرز کا کپتان بنایا گیا ہے، اظہر علی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے کپتان بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرس گیل پی ایس ایل میں لاہور قلندرزکا حصہ بنیں گے تاہم انکی غیر دستیابی کی صورت میں ڈیل پورٹ کو متبادل کے طور پر سوچا جا رہا ہے