دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جہلم کے شہریوں اور موٹروے کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا : شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے علاقے ڈومیلی میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنانے والے شہریوں اور پولیس حکام سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس دلیری سے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے یہ شہریوں کے احساس ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہےجبکہ موٹر وے اور مقامی پولیس کی جانب سے بھی قابل ستائش کردار ادا کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جس قوم کے شہری جاگتے ہوں وہ قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیاب وکامران ہوکر رہے گی۔