سپر ہیرو کرداروں پر مبنی امریکن بلاک بسٹر ایکس مین سلسلے کی آٹھویں فلم ڈیڈ پول کا نیاکلپ جاری
ٹِم مِلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ویڈ ولسن نامی شخص کے گرد گھومتی ہے، جوکینسرکے مرض میں مبتلاہوجاتا ہے، کینسر کےعلاج کے بعد سپرہیرو کے پاس طاقت کھونے کے بعد تیزی سے شفایاب ہونے کی صلاحیت حاصل ہوجاتی ہے،،جبکہ سپر ہیرو بہترین حس مزاح کا بھی مالک ہے، فلم میں اسے تلاش ہے اس شخص کی جس نے اسکی زندگی تباہ کرکے رکھ دی تھی، فلم ڈیڈپول کی کاسٹ میں ریان رینلڈ،مورینا بیکارین،ایڈ اسکرائن اور ٹی جے ملر سمیت دیگر فنکار جلوہ گر ہورہے ہیں،ہدایتکار ٹم ملی کی فلم ڈیڈ پول بارہ فروری کو امریکی سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔