پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن, اڑتیس مشتبہ افراد گرفتار
پشاور میں پہاڑی پورہ کےعلاقوں فیروز آباد اور غریب آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، اور پولیس نے اڑتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کی گئی، گرفتار ہونے والوں میں آٹھ افراد باشندے بھی شامل ہیں جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے. سانحہ چارسدہ کے بعد پشاور اور مضافاتی علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، اس دوران ابتک درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا