ہالی وڈ مووی " رِنگز " سیریز کی تیسری فلم خوف پھیلانے آ رہی ہے
خوف، اور، ڈرامہ سے بنی " رِنگز " سیریز کی نئی فلم کی کہانی ایک بچی کے بھوت کے گِرد گھومتی ہے۔۔ جو لوگوں کو پہلے خوف زدہ کرنے کے لئے ایک ویڈیو پیغام بھیجتی ہے، اور پھر فون پر سات دن میں مارنے کا عندیہ دیتی ہے۔۔ فلم میں لوگوں کو ڈرانے والی بچی کو قتل کر کے ایک کنویں میں پھینک دیا جاتا ہے۔۔ جس میں سے لڑکی بھوت بن کر نکلتی ہے۔۔ فلم کی کہانی تین لوگوں " جیکوب ایسٹس، اکیوا گولڈز مین، اور، ڈیوڈ لوکا " نے لکھی ہے۔۔ فلم کی ہدایات " ایف جیویر گٹیزر " نے دی ہیں۔۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں " لورا ونگنز، ایمی ٹی گارڈن، جونی گیلی کی، اور، بونی مورگن " شامل ہیں۔۔ دیگر فنکاروں میں " ایلکس روئے، زیک رویرگ، اور، انڈرا پاؤل " فن کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔۔