امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن پالیسیوں کے خلاف امریکا کے بعد برطانوی شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے
ٹرمپ کے متنازعہ امیگریشن پالیسیوں کے خلاف برطانوی شہری سراپا احتجاج بن گئے،،، لندن، برمنگھم اور گلاسکو سمیت تیس مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر ہزاروں افراد نے ٹرمپ مخالف مظاہرہ کیا۔ شہریوں نے ٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور تارکین وطن کے حق میں نعرے بازی کی،ادھر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ روکنے کے لیے آن لائن پٹیشن پر ساڑھے چودہ لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی منسوخی کی پٹیشن پر برطانوی پارلیمنٹ میں اراکین کی ڈبیٹ ہو رہی ہے،، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بورس جانسن نے پٹیشن کو مسترد کیا ہے۔