سپینش لالیگا لیگ کے ایک میچ میں فٹ بال لاس پالماس نے ویلنشیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
گران کنیریا میں کھیلے گئے میچ کا پہلا گول اکیسویں منٹ میں سانتی مینا نے کیا تاہم لاس پالماس کے جوناتھن ویارا نے بیالیسویں منٹ میں گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کردیا،،، کھیل کے دوران حریف ٹیم کے کھلاڑی کو گرانے پرویلنشیا کے منیر الہدیدی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا،، میچ کے دوسرے ہاف میں لاس پالماس کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی، کھیل کے ستانویں منٹ میں ماؤریکیو لیموس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا دی،،، کھیل کے اکسٹھ ویں منٹ میں لاس پالماس کے کیون پرنس نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری میں مزید ایک گول کا اضافہ کردیا، مقررہ وقت کے اختتام پر لاس پالماس میچ ایک تین سے جیت لیا۔