پاکستانی فلمی گیتوں کو نیا اسلوب اور منفرد انداز دینے والے موسیقار ماسٹر عبداللہ کی آج تئیسویں برسی منائی جا رہی ہے
موسیقی وہی بھلی ہے جو کانوں میں رس گھولے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے آسمان پر جہاں دیگر موسیقاروں کا نام ستاروں کی مانند چمک رہا ہے، وہیں موسیقار ماسٹر عبداللہ بھی اپنا خاص مقام رکھتے ہیں۔ ماسٹر عبداللہ کو انور کمال پاشا نے اپنی فلم "سورج مکھی" میں متعارف کرایا۔ اُن کی دھنوں میں خالص راگ راگنیوں کا رچاؤ ہمیشہ نمایاں ہوتا تھا۔ ماسٹر عبداللہ نے واہ بھئی واہ، ملنگی،زندگی،بابل،نظام،ضدی،شریف بدمعاش،وارث،رستم، ہیرا پتھر،شہنشاہ و دیگر فلموں کی موسیقی دی۔ ماسٹرعبداللہ کو 1973ء میں فلم ضدی پر نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ 1930ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ماسٹرعبداللہ 31جنوری 1994ء کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔