مارٹن گپٹل کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
کیوی ٹیم آفشلز کے مطابق مارٹن گپٹل آسٹریلیا کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے، مارٹن گپٹل کی جگہ ڈین براؤنلی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ گپٹل ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے، ٹانگ میں کھاؤ ختم ہونے پر انہیں تیسرے ون ڈے میں شامل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کے مارٹن گپٹل نے آکلینڈ میں اکسٹھ رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کیوی ٹیم نے میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے جیت لیا تھا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔