قطری شہزادے کو سونے کے انڈے دینے والی مرغی بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب قمر زمان نے اسحاق ڈار نے اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیب ملزمان کے ساتھ مل کر کرپشن میں مدد کرتا ہے۔ اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کا اپنے لوگوں کو نیب میں لگوانا بهی ایک قصہ ہے۔ کیا قطری نواز شریف کے بے نامی تهے۔ قطری شہزادہ کو سونے کے انڈے دینے والی مرغی بنا کر پیش کیا جارہا ہے اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ منی ٹریل غائب ہے، اس کی جگہ قطری خط ون اورقطری خط ٹوآگیا ہرچیزکی بینک ٹرانزیکشن ہوئی مگربارہ ملین درہم کی نہیں۔ حکمران بچنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم اور انکے خاندان کو دستاویزی ثبوت دینا ہونگے