پشاور: ناگمان چوک کے قریب ایف سی قافلے کے قریب بم دھماکہ،5 اہلکار زخمی
ترجمان ایف سی کے مطابق ناگمان چوک کے قریب ایف سی کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے سے پانچ ایف سی اہلکارزخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایف سی قافلے کو ہی نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کاہدف ایف سی کی گاڑیاں تھیں ۔ دھماکے سے ایف سی کی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، جب کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کیا گیا۔