پاکستان فلسطین کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ نواز شریف،فلسطین کیلئےامداد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ محمود عباس
تین روزے دورے پر پاکستان آنے والے فلسطینی صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر فلسطین کی حمایت کے عزم کو دہرایا اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے یہوری آبادی کاری کی سخت مخالفت کی، ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیرخطے میں امن نہیں ہوسکتا،پاکستان فلسطین کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا،فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتے ہیں،1969 کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے، اس موقع پر فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سفارت خانے کی تعمیر پر مشکور ہیں، مقبوضہ کشمیر کےمسئلےپرپاکستان کےمؤقف کی حمایت کرتےہیں، فلسطین کیلئےامداد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر مہمان کا استقبال کیا، جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے محمود عباس کو سلامی دی
فلسطین کے صدر محمودعباس پاکستانی قیادت کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کیلئے پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں، جبکہ پانچ وزرا سمیت اعلیٰ سطح کا 17 رکنی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے، محمود عباس کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔