موسم سرما میں کینو لوگوں کا من پسندپھل جانا جاتا ہے
موسم سرما کے پھلوں کا ذکرہوتو کینوکا نام سرفہرست ہوتا ہے جو اپنے ذائقے اورتازگی کے باعث لوگوں کا من پسند بن جات ہے، رواں برس بارشوں میں کمی کے باعث ملک بھرمیں کینو کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی جس سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کو پریشانی کا سامنا ہے، پیداوار میں کمی کے باجود کینو کی مانگ میں اضافہ ہوا، شہر اسلام آباد کی شاہراوں کے کنارے سجے کینو کے یہ اسٹالز شہریوں کواپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیداوار میں کمی پر انہیں منڈی سے کینو مہنگا مل رہا ہے، جس پہ خریدار بھی شکوہ کناں ہیں۔ لیکن سنہری دھوپ میں کینو کھانے کے شوقین شہریوں کی طرف سے اسکی خرید بھی جاری ہے، کینو اسی سے دو سو روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی اجلی دھوپ میں جہاں کینو خوش ذائقہ پھل ہے وہیں فرحت بخش بھی ہے.