وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں صادقین انڈر بائی پاس کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج پہنچے کراچی کے علاقے گولیمار میں دو سال قبل شروع کیے گئے صادقین انڈر بائی باس کے افتتاح کیلئے جہاں انہوں صادقین انڈر بائی پاس کا افتتاح کیا۔ اُن کے ہمراہ مئیر کراچی وسیم اختر اور وزیر بلدیات جام خان شورو بھی تھے۔۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صادقین انڈر پاس 45کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ دس ارب کے اور بھی منصوبے جاری ہیں۔ الیکشن کے وقت بھی دس ارب کے منصوبے منظور کرائیں گے۔ وسیم اختر اختیارات کو چھوڑیں، ساتھ مل کر کام کریں۔۔ مئیر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں کو لیجنڈ شخصیات کے نام سے منسوب کیا جائے۔ پورا کراچی ترقی کریگا تو ملک ترقی کرے گا۔ عظیم آرٹسٹ کے نام سے منسوب کیے گئے صادقین انڈر بائی پاس کی لمبائی 377.13میٹر ہے، صادقین انڈر بائی پاس میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ٹینک بھی بنایا گیا ہے۔۔