ہمارے پاس کوئی ادارہ نہیں ثبوت کہاں سے لائیں۔ عمران خان
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جن لوگوں کا نام بھی پاناما میں آیا ان کیخلاف کیس چل رہے ہیں کسی نے ثبوت نہیں مانگے۔ ہم پاناما جا کر کمپنی کا نام نہیں جان سکتے۔ ہمارے پاس کوئی ادارہ نہیں ثبوت کہاں سے لائیں
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کاروبارمیں پندرہ ملین درہم کا نقصان کیسے پورا ہوگیا اس کا ریکارڈ نہیں ہے۔ انیس سو اسی میں بارہ ملین درہم کا نفع ہوگیا اس کا بھی پتہ نہیں۔ اسمبلی میں نوازشریف نے کہا کہ میرے پاس سارے ثبوت ہیں۔ قطری کرپٹ ترین آدمی ہے جو سیف الرحمان کے ساتھ ملا ہے
کپتان کا کہنا تھا کہ قطریوں کی سونے کی مرغی انڈے دینا شروع ہوگئی۔ جب سے سپریم کورٹ میں آئے ہیں قطری ون اورقطری ٹو آگیا ہے