وزیراعظم سے نامزد گورنرسندھ محمد زبیر کی ملاقات
سندھ کے نامزد گورنر محمد زبیر نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق منگل کو سندھ کے نئے نامزد گورنر محمد زبیر نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں چئیرمین نجکاری کمیشن نے سندھ کا گورنر نامزد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر نواز شریف نے گورنر سندھ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے چئیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کو نیا گورنر سندھ بنانے کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران محمد زبیر نئے گورنر سندھ کا حلف اٹھالینگے۔