گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے وفاق نے ایم کیو ایم سے کوئی مشاورت نہیں کی ,خواجہ اظہارالحسن
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ آج اجلاس میں بہت سی قراردادیں پیش کی گئیں جس میں اہم ترین قرارداد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی کو نظرانداز کرنا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں بین الاقوامی میچ کرائے جانے چاہیئں۔ شہر کو بین الاقوامی کھیلوں سے محروم رکھنا زیادتی ہےخواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی کیلئے وفاق نے ایم کیو ایم سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ خواہش تھی کہ کراچی سے ہی گورنر تعینات کیا جاتاخواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پرائیویٹ لوگوں کو سیکورٹی دی جا رہی ہے لیکن ہمارےرہنماؤں کو سیکیورٹی نہیں دی گئی۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی