سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سکیورٹی فراہم کئے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار کا کہنا تھا بلاول بھٹو کو دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہیں،جس کے لئے انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی جاتے جہاں انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی،عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی گئی جس پر درخواست کی سماعت پندرہ فروری تک کے لئے ملتوی کردی