ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے بھارت نے تین سال میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر نو سو پینتالیس بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی,بھارت چار ماہ میں " تین سو چودہ " بار سرحدی خلاف ورزی کر چکا ہے, بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے چھیالیس پاکستانی شہری شہید ہوئے, پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چالیس بھارتی فوج مارے گئے, ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے بھارت مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے اور کشمیریوں پر بربریت سے دُنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی آرمی چیف کا کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائین سے متعلق حالیہ بیان پاکستان کے خدشات کی تصدیق کرتا ہے, پاکستان بھارت سمیت کسی سے جنگ نہیں چاہتا۔۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے, ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا میں پاک فوج نے کامیاب آپریشنز کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے, دہشت گردوں کی اکثریت ماری گئی, باقی افغان فوج کی سرحد پر غیرموجودگی کے باعث افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں میں چلے گئے, کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت نے طویل عرصے سے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے, ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا ہم اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے