ملکی سلامتی اور حساس معاملات پر قیاس آرائیاں ریاستی اداروں کے درمیان فاصلے پیدا کر سکتی ہیں,ڈی جی آئی ایس پی آر
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا ملکی سلامتی کا انحصار مسلح افواج کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ قومی یکجہتی آئینی اور جمہوری نظام کی مضبوطی ہے, چند عناصر بے یقینی اور عدم استحکام کا تاثر دے کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں, ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کو متحد کرنے اور دہشت گردوں کے نظریات کو رد کرانے میں میڈیا کے کردار کی تعریف کی, میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا قومی مفاد کو ہر چیز پر ترجیح دی جائے گی, ریاست کے تمام اداروں کو ملکی مفاد کے حصول کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی