عوام کی فروری میں وزیراعظم سے جان چھوٹ جائے گی,رہنما تحریک انصاف نعیم الحق
انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی بحران میں مبتلا ہے، وزیراعظم نے عوام کی انکھوں میں دھول جھونک رکھی ہے، تحریک انصاف مسائل اور پانامہ کی بات کرتی ہے مگروفاقی وزراعمران خان پر کیچڑاچھالنا شروع کر دیتے ہیں ، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی کی سب سےبڑی جماعت ہے،انھوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف مارچ میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، نعیم الحق نے اس موقع پر ایم کیو ایم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا انھوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں قتل و غارت گری کےذمہ دار فاروق ستار اوران کے ساتھی ہیں