عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی گیس کی قیمت میں دس روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا
عالمی منڈی میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں چوراسی ڈالر اضافہ ہوا ہے ،،،جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے, قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گھریلو سلنڈر سو روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت چار سو روپے بڑھ گئی ہے, دس روپے اضافے سے کراچی میں ایل پی جی سو روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہی ہے, جبکہ لاہور، قصور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،ساہیوال،سیالکوٹ میں ایک سو پانچ ، رحیم یار خان، صادق آباد،اٹک، گجرات،میرپور میں ایک سو بیس روپے،جبکہ راولپنڈی ، اسلام آباد،ایبٹ آباد،مظفر آباد،باغ،فاٹا،کوٹلی،عمرکوٹ،نوابشاہ ٹھٹھہ،دادو، جام شورو اور شکارپور میں ایل پی جی ایک سو پچیس روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہی ہے