حکومت پنجاب نے رائڈ شئیرنگ سے وابستہ کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا
پنجاب حکومت نے سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں ,اوبر, کریم اور اے ون کو پہلے غیر قانونی قرار دیا ،،،شہریوں کی جانب سے تنقید کے بعد اب وضاحت پیش کی گئی ہے, لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جارہی ہے ، اوبر کریم اور اے ون پاکستان میں نئے بزنس ماڈلز ہیں، سسٹم کو ریگولیٹ کرنے اور تینوں کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے سسٹم بنایا جا رہا ہے, ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ اوبر کریم اور اے ون پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، رائڈ شیئرنگ سے وابستہ افراد اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں , ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ سفری سہولت فراہم کرنے والی تینوں کمپنیوں کے زریعے تقریبا بیس ہزار گاڑیاں سسٹم میں شامل ہیں۔مصر،فلپائن اور ملائیشیا میں رائڈ شیئرنگ سسٹم پر ٹیکس متعارف کروایا جا چکا ہے