ڈیڑھ سو سال بعد ایک چاند کے 3نظارے آج ایک ساتھ ہوں گے

آج عام چودھویں کے چاند کے مقابلے میں چودہ فیصد بڑا ،تیس فیصدزیادہ روشن ہوگا۔ آج شام طلوع ہونے والا چاند سُپر بلیو بلڈ مون ہو گا،،،مشرق وسطی اور مشرقی ایشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کافی حصوں میں چاند کا دلکش نظارہ دیکھا جا سکے گا۔ مغربی ایشیا، برِصغیر پاک و ہند، مشرقِ وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں جب شام کو چاند طلوع ہو گا تو گرہن شروع ہو چکا ہو گا۔ دو ہزار اٹھارہ کے بعد اگلی مرتبہ ایسا اکتیس دسمبر دو ہزار اٹھائیس کو ہو گا اور اس کے بعد دو ہزار سینتیس کو ہوگا،،دو ہزار اٹھارہ سے پہلے چاند کا آٹھ فیصد جزوی گرہن اکتیس دسمبر دو ہزار نو کو لگا تھا لیکن بلیو مون کا مکمل گرہن آخری مرتبہ اکتیس مارچ اٹھارہ سو چھایسٹھ کو لگا تھا،، اس گرہن کو دیکھنے کے لیے سب سے بہتر جگہ مشرقی ایشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ہے