نقیب اللہ محسود قتل کیس: دوگواہوں نے تینوں پولیس اہلکاروں کی شناخت کرلی

کراچی کے علاقے سہراب گھوٹھ میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم اے ایس آئی یارمحمد، کانسٹیبل محمد اقبال اورسپاہی ارشد علی کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔گرفتار ملزم ارشد علی نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ تھانے سے لاتے ہوئے گواہوں کومیرے کپڑے دکھائے گئے ہیں جس پرعدالت نے ملزم کوکپڑے بدل کرعدالت میں لانے کا حکم دیا،عدالت میں کیس کے دونوں گواہوں علی اور قاسم نے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ تینوں پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں گرفتاری کے وقت موجود تھے اوران کے ہاتھوں میں کلاشنکوف بھی تھی۔ارشد علی نامی کانسٹیبل پولیس موبائل میں تھا جس نے ہمیں شیرآغا ہوٹل سے سچل پولیس چوکی پہنچایا۔نقیب اللہ قتل کیس میں گواہوں کے وکلا نے کہا کہ عدالت نے شناخت پریڈ کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے,نقیب اللہ قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شناخت پریڈ کے بعد کیس کوانسداد دہشتگردی عدالت منتقل کردیا گیا۔ممکنہ طور پرملزمان کوجمعرات کوانسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا جائے گا